August 15th, 2022 (1444محرم18)

ہمارا نصب العین , وژن ,دعوت

ہمارا نصب العین(مشن)

تمام سعی و جدوجہد کا مقصود عملاََ اقامتِ دین(حکومت الہیہ اسلامی نظامِ زندگی کا قیام)

اورحقیقتاََ رضائے الہیٰ اور فلاح اخروی کا حصول ہوگا۔

 

ہمارا وژن (25 سال پر مبنی)

* مدینہ منورہ کی طرز پر ماڈل ریاست کا قیام عمل میں آجائے ۔

* معاشرے میں اسلامی تہذیب کا احیائے ہوجائے

 دعوت:
اپنی پوری زندگی میں اللہ کی بندگی اور حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اختیار کریں۔
دورنگی اور منافقت چھوڑ دیں اور اللہ کی بندگی کے ساتھ دوسری بندگیاں جمع نہ کریں۔

اللہ سے پھرے ہوئے لوگوں کو دنیا کی رہنمائی اور فرماں روائی کے منصب سے ہٹا کر زمام کار مومنین صالحین کے ہاتھ میں دیں تاکہ زندگی کی گاڑی ٹھیک اللہ کی بندگی کے راستے پر چل سکے۔