July 27th, 2024 (1446محرم20)

 کارکن جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ ہیں- انتخابات کے نتائج حوصلے پست نہیں کر سکتے -ڈاکٹر حمیرا طارق 

کارکن جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ ہیں- انتخابات کے نتائج حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔کارکن میدان عمل میں حکمت عملی کے ساتھ کام کریں ۔ 
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے وسطی پنجاب کے ذمہ داران کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ تحریک اسلامی کی ذمہ دا ری دین اسلام کی حفاظت ،دفاع اور ترویج  ہے۔ ہماری اولین ترجیح  ماؤں اور نوجوانوں پرکام ہے۔باشعور مائیں اور محنتی نوجوان پاکستان کو حقیقی منزل تک لے جا سکتے ہیں ۔ صوبے اپنی حکمت عملی  تیار کریں۔
میزبان پروگرام صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ازسر نو دعوتی کام کے اہداف مکمل کرنے ہیں ۔ ہر کارکن سو نظریاتی ووٹرز بناۓ -  بلاک کوڈ پر کام کیا جاۓ۔
انہوں نے مذید کہا کہ جبر و نا انصافی  نوجوانوں کو ترک وطن پر مجبور کر رہی ہے- الیکشن میں دھاندلی جبر و نا انصافی پر مبنی رویہ ہے ۔جس نے   معاشرے میں مایوسی پیدا کی ۔جماعت اسلامی  اس کی شدید مذمت کرتی ہے -اس موقع پر  ناظمات و نائبین اضلاع ،صدر وسطی پنجاب فوزیہ محبوب ، نازیہ توحید شہروز غضنفر ،غزالہ صدیقی ، صدر لاہور عظمی عمران نے بھی شرکت کی ۔  نظم وسطی پنجاب نے ذمہ داران  کی کاوشوں کو سراہا اور تحائف دیے گئے.