October 4th, 2024 (1446ربيع الأول30)

معاہدے کی خلاف ورزی نامنظور ۔ عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق 

حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی نامنظور ، عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا،یہ بات  حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے ناظمات صوبہ کے بذریعہ زوم اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی ،ڈاکٹر حمیرا طارق نے مذید کہا کہ دھرنے کے مطالبات کی منظوری تک جماعت اسلامی چین سے نہیں بیٹھے گی ۔عوام کو بلوں میں ریلیف دینا پڑے گا ۔دریں اثناء انھوں نے 7 اکتوبر یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کل پاکستان جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد کا لائحہ عمل  پپش کیا۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے ممبر سازی مہم کی جدوجہد تیز تر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے ہر شہری تک اس کا پیغام پہنچنا اور ممبر شپ کا حصہ بننا چاہیے۔علاوہ ازیں حلقہ  خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں،صوبائی نظم و حلقہ لاہور کی ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی  بڑی تعداد نے لاہور  دھرنے میں شرکت کی ۔اس موقع پر خواتین نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے دھرنے میں بھرپور شرکت پر عوام سے اظہار تشکر کیا-