September 20th, 2024 (1446ربيع الأول16)

ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور ہر طبقے کی ہڑتال میں شرکت \"حق دو عوام کو تحریک\"  کی مقبولیت اور کامیابی کی  غماز ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کی  کامیابی پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے-
اپنے اظہار تشکر کے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں بڑی بڑی کمرشل مارکیٹوں سے لے کر مقامی بازاروں تک مکمل شٹر ڈاؤن رہا- مارکیٹوں  اور بازاروں میں مکمل  سناٹا ہڑتال کی کامیابی کا غماز اور اس بات کی دلیل ہے کہ مہنگائی اور ٹیکسز کی موجودہ لہر سے نہ صرف عام آدمی پریشان ہے بلکہ تاجر اور صنعت کار بھی بری طرح متاثر ہیں - ان کے کاروبار سرد پڑے ہیں 
ان حالات میں حافظ نعیم الرحمن کی بجلی کے ہوشربا بلوں ،مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف مہم مستقبل کی امید دلاتی ہے -
انہوں نے کہا کہ پریشان حال عوام کی نظریں حافظ نعیم الرحمن کی حق دو عوام کو تحریک پر ہیں - صرف جماعت اسلامی کی تحریک  ہی پاکستان  کو مہنگائی کے طوفان سے نجات دلوا سکتی ہے-
انہوں نے تاجر برادری ، صنعت کاروں ، دکان داروں ، وکلاء ، مرد و خواتین کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں اور بھرپور تعاون نے ہڑتال کو کامیاب بنایا - انہوں نے کارکنان و ارکان کی محنتوں اور کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا