October 4th, 2024 (1446ربيع الأول30)

ہائی کورٹ کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر بیوہ عورت کی سرکاری ملازمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے- ثمینہ سعید

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید  نے بیوہ زویا اسلام کو دوسری شادی کی بناء پر سرکاری نوکری سے برطرفی کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرنے اور خاتون کی سرکاری  نوکری کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے - 
انہوں نے کہا کہ ہائ کورٹ کا فیصلہ عورت کے لیے اسلام کے مقرر کردہ حقوق کی پاسداری کرتا ہے اور شریعیت کے اصول و ضوابط کے عین مطابق ہے -
انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں عورت کے مقام و مرتبے کی بحالی "تحفظ نسواں بل " پاس کرنے سے ممکن نہیں جب تک عورتوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف بروقت عدالتی فیصلے اور  عملی اقدامات  نہ کیے جائیں -
۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اسی طرح کی لاتعداد  عورتیں  اپنے شرعی حقوق سے محروم  ہیں اور ان کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا پڑے ہیں -
ہائ کورٹ میں خواتین کے حقوق پر مبنی کیسز کی تیزی سے سماعت کرتے ہوئے ادی طرح  تحریری فیصلے جاری کیے جائیں اور خواتین کی زندگی کو سہل اور پرسکون بنایا جائے