سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والےبم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انتخابات کے موقع پر ایسے واقعات پولنگ کے عمل کو بھی نقصان پہنچانے کے لئے کئے جاتے ہیں ۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔تاکہ وہ آزادنہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے ملک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔جمہوری استحکام ہی معیشت اور اس کی بحالی کا ذریعہ ہے۔آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہی مسائل کا حقیقی حل ہے۔حکومت شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کی مالی امداد کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا کی