سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی زیر صدارت پریس کلب لاہور میں غزہ مارچ سے آگاہی کے لیے مرکزی پریس کانفرنس آج ہوگی
غزہ کے بےگناہ اور نہتے عوام پر قابض یہودیوں کا ظلم و تشدد حد سے تجاوز کر گیا ہے - ہزاروں فلسطینی مسلمان اور بچے شہید اور گھر مسمار ہو چکے ہیں-اس ظلم کے خلاف دنیا بھر کے عوام اور مسلمانان عالم سراپا احتجاج ہیں-
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 19نومبر 2023 کو غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے جس میں لاہور سے ہزاروں خواتین اور بچے شریک ہوں گے-
میڈیا سے وابستہ افراد کو جماعت اسلامی کےغزہ مارچ کی تفصیلات سے آگاہی کے لئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی زیر صدارت ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد آج سہ پہر 2:00بجے پریس کلب لاہور میں کیا جائے گا جس میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی ذمہ داران خطاب کریں گی-
علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے حلقہ لاہور کے نظم کے ساتھ نشست میں غزہ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور غزہ مارچ کی مہم کے لیے کی گئ خصوصی کاوشوں کو سراہا- انہوں نے کہا کہ لاہور غزہ مارچ کے انعقاد کی کامیابی کا پیغام امت مسلمہ کی بیداری اور فلسطینی مجاہدین کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنے گا -#