جماعت اسلامی کے مقاصد و اہداف روز اول سے نصب العین کی صورت میں موجود ہیں ڈاکٹر حمیرا طارق کا یوم تاسیس جماعت اسلامی پر پیغام
پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی حفاظت اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد ،اپنے قیام سے اب تک جماعت اسلامی کی اولین ترجیح رہی ہے-آئین پاکستان کا تحفظ و پاسداری اور ملک میں تعمیرو ترقی کے کام جماعت اسلامی کا امتیازی وصف رہا ہے-
حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے معاشرے میں ظلم و ستم کا شکار اور پسی ہوئی عورت کے لیئے بھی بھر پور آواز اٹھائی ہے اس کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا ،تعلیم و تربیت کا انتظام کیا۔
عورت کو اسلام کے دیئے ہوئے مقام و مرتبے کی آگاہی دینے، اور پاکیزہ معاشرے کی تعمیر میں بھی حلقہ خواتین نے نمایاں خدمات ادا کی ہیں
انہوں نے مزید کہا وطن عزیز میں کرپٹ سیاسی نظام میں پاکیزہ اور ایماندار کردار کی حامل صرف جماعت اسلامی کی قیادت ہے جن پر نہ ماضی میں اور نہ اب کسی بھی قسم کے کرپشن کا الزام ہے
جماعت اسلامی کی پاکستان کے لیے خدمات اس کے قائدین اور کارکنان کے لیئے اعزاز ہیں
جماعت اسلامی کی بے لوث ،بے غرض اور پرخلوص جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ملک کی مایوس فضا میں
عوام اپنے حقوق کے لیئے کھڑے ہوئے ہیں، ملک کے ہر طبقے بالخصوص نوجوانوں کی توقعات اب جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں
ہم اس عزم ظاہر کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی مضبوط ارادے اور عزم و استقامت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی کوششوں سے ان شاءاللہ یہ ملک اپنے قیام کے مقاصد حاصل کرے گا اور اسلامی نظام کے عملی قیام کی بہاریں ضرور دیکھے گا۔ ان شاء اللہ