April 19th, 2024 (1445شوال11)

صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین و ڈائریکٹر امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق   خواتین کانفرنس میں شرکت کے لئے ملائیشیا  روانہ -

صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین و ڈائریکٹر امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اورڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ملائیشیا کی سب سے بڑی اور پانچ صوبوں میں حکومت بنانے والی پارٹی پاس کی دعوت پر کوالالمپور ،کلنتان اور تیرنگانو روانہ ہو گیئں - 
یہ خواتین رہنما وہاں پر مسلم عورت کے تشخص کی بحالی کے حوالے سے اور یوم حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ  کی تقریبات میں شرکت کریں گی -
وہ ملائشیا میں مسلم علماء کی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی