December 14th, 2024 (1446جمادى الثانية12)

ہمارا اصل مقصد اقامت دین اور حکومت الٰہیہ کا قیام ہے-جس کا اولین تقاضا بھرپور پارلیمانی قوت کا حصول  ہے- دردانہ صدیقی

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی دورہ خیبرپختونخوا کے دوران منڈہ ضلع دیر میں ارکان  کے ساتھ نشست میں این اے 6 اور این اے 7  کہ تنظیمی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ 
اراکین جماعت اسلامی ضلع دیر  سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا کہ  جماعت اسلامی خواتین کی پاکستان بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود اور خواتین کے حقوق کے ضامن دین اسلام کے مثالی و پرامن نظام کے نفاذ کے لئے سرگرم عمل ہے-
 آئندہ کا  لائحہ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایک گھر تک جماعت اسلامی کا منشور متعارف کروانا ہے-  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا کہ نااہل سیاستدانوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کرے ۔۔۔عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہوگا کہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی کی اہل اور دیانت دار قیادت کو موقع دیں اس بار ترازو کو آزمائیں ۔  انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد نظریہ پاکستان کی تکمیل یعنی اسلامی خوشحال پاکستان ہے۔ اور یہ سب تبھی ممکن ہو سکے گا اگر ہم ایک بھرپور پارلیمانی قوت کی صورت میں موجود ہوں گے
انہوں نے دستک مہم کے دوران اچھی کارکردگی پر خواتین اراکین کی حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی بھی  دی