March 29th, 2024 (1445رمضان19)

دہشت گردانہ کارروائیوں کے زریعے ملک میں عدم استحکام اورانتشار پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، دردانہ صدیقی

 پرامن سیاسی جدوجہد دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی یہی وجہ ہے کہ  دہشت گردانہ کارروائیوں کے زریعے ملک میں عدم استحکام اورانتشار پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.الحمدللہ اللہ نے محترم امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو معجزاتی طور پر جان لیوا خودکش حملہ میں محفوظ رکھا۔
زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور دعا کی کہ اللہ امیر جماعت اسلامی کی حفاظت فرمائے اور زخمی ہونے والوں کو جلد صحتیاب فرمائے آمین