April 20th, 2024 (1445شوال11)

سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی غزہ پر غاصب اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت

 سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے غزہ پر غاصب اسرائیل کی جانب سے  وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اسرائیلی درندگی سے معصوم فلسطینیوں بالخصوص بڑی تعداد میں بچوں کی مظلومانہ شہادت نے ہر دردمند دل کو زخمی کردیا ہے، اس سانحے پر عالمی برادری کی خاموشی ان کی منافقت کو بے نقاب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی پامالی پر چیخ اٹھنے والی این جی اوز اور بین الاقوامی ہیومن رائٹس ادارے اسرائیلی درندگی کو مکمل  نظر انداز کر کے ان کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔ انہوں نے غاصب صہیونی فوج سے برسر پیکار جذبہ حریت سے سرشار فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا انھوں نے  کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان بالخصوص پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی ایمانی غیرت کا تقاضہ ہے کہ قبلہ اوّل کو صیہونی پنجہ استبداد سے چھڑانے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔