April 25th, 2024 (1445شوال16)

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے وفد کا نیویارک جمیکا میں اکنا ریلیف کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لئے قائم شیلٹرز کا دورہ  

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے وفد نے نیویارک میں بے گھرافراد میں کھانا تقسیم کیا اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا نیویارک اقوام متحدہ میں کمیشن آف اسٹیس آف وومن ویک کے حوالے سے دنیا بھر سے خواتین کے مختلف وفود  شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں جماعت اسلامی کے وفد میں سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کے ساتھ  رخسانہ جبین صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان ،عابدہ فرحین  چیئر پرسن ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان ،افشاں نوید اور شاہین عابد ممبر آف انٹر نیشنل مسلم ویمن یونین  شامل ہیں 
جہاں یہ وفد مختلف پروگرامات میں حصہ لے رہا ہے وہیں گزشتہ دنوں نیویارک میں امریکی مسلمانوں کی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کے ساتھ مل کر  مین ہیٹن کے علاقے میں بے گھر افراد میں تازہ کھانا بھی تقسیم کیا  اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد میں موجود خواتین کا کہنا تھا ہمیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں اور ایک کھانے کے لیے شدید سردی میں کھانے کی لائین میں لگے ہوئے ہیں خواتین کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئیند  ہے  کہ مسلم تنظیم اکنا ریلیف امریکہ میں رنگ ، نسل و مزہئب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کررہی ہے
وفد نے نیویارک جمیکا میں اکنا ریلیف کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لئے قائم شیلٹرز کا بھی دورہ کیا