April 20th, 2024 (1445شوال11)

میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ایک روزہ میڈیا ورکشاپ بموضوع " ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے" برائے صوبہ جنوبی پنجاب ملتان میں منعقد کی گئی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور میڈیا کوآرڈینیٹر آمنہ عثمان نے کہا کہ " ہم داعی الی اللہ ہیں ہم نے اللہ کے پیغام کو انسانیت تک پہنچانا ہے کیوں کہ قرآن و سنت ہی ہمارے اصل فلاح کی ضامن ہے لیکن یہ فلاح ہمیں اسی وقت مل سکتی ہے جب ہم اپنے اندر کی فکری اوراخلاقی کمزوریوں پر قابو پالیں گے اور سچے دل سے اللہ کی طرف رجوع کرنے والے ہوں 

ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عالیہ منصور نے "عصا نہ ہو تو کلیمی ہے بے کار بنیاد" کے عنوان پر ورکشاپ کراتے ہوئے میڈیا کے میدان میں اسکلز یا مہارتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہارت وہ صلاحیت ہے جو مختلف کاموں کو بہترین طریقہ سے انجام دینے کے لئے ضروری ہے ۔ اور بحیثیت تحریکی کارکن کے ہمیں اس بات کا ادراک ہو کہ اللہ تعالی احسن الخالقین ہے اور ہر اس عمل کو پسند کرتا ہے جو احسن انداز سے کیا گیا ہو ۔ بحیثیت میڈیا کارکن ہمیں ابلاغی مہارتوں میں مسلسل اضافہ کرتے رہنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔

سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے " تمہارے عزم سے دنیا بدلتی جائے گی" پر ورکشاپ کراتے ہوئے نشرو اشاعت کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں بات کی ۔ شعبہ نشرواشاعت تحریک کا اسپوکن آرگن ہے اور جیسا چہرہ تحریک کا یہ شعبہ دکھاتا ہے وہی چہرہ لوگوں کو نظر آتا ہے ۔۔۔۔۔۔

نائب نگران میڈیا سیل شفا ہما نے آئ ٹی کے حوالے سے مختلف ایپ اور ایپلیکیشنز کا استعمال سکھایا۔۔۔۔۔۔۔

بعد ازاں نگران آئی ٹی سعدیہ حمنہ نے "رب مجھے قیمتی سمجھے" میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے اصول و ضوابط بتائے۔۔۔۔۔۔تربیت گاہ میں نظریہ کے ابلاغ میں ادب کی اہمیت اور افراد کی تربیت پر زور دیتے ہوئے حریم ادب کے پلیٹ فارم کو متعارف کروایا گیا

جبکہ ورکشاپ کے آخر میں ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب تسنیم سرور کا آڈیو پیغام شرکاء کو سنوایا گیا جس میں انہوں نے تربیت گاہ سے جانے کے بعد سیکھے ہوئے کام کو عملی میدان میں تحریک کی تقویت کے لئے استعمال کرنے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

ورکشاپ میں نائب ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب و نگران تربیت گاہ شہناز مجید، سینئر رکن رفیعہ فاطمہ ،ناظمہ ضلع ملتان شازیہ شیر افضل، نائب نگران تربیت گاہ سعدیہ ذیشان کے علاؤہ صوبہ بھر سے نشرواشاعت , آئی ٹی اور حریم ادب کی ذمہ داران , کارکنان سمیت ضلعی شعبہ جات الخدمت،جے آئی یوتھ شعبہ اطفال اور اسلامی جمعیت طالبات کی نمائیندگان نے بھی شرکت کی.

#