April 25th, 2024 (1445شوال16)

نوجوان نسل ملک و قوم کے لئے مستقبل کے معمار ہی نہیں معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے, جے آئ ویمن کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن

جوانی قوت و شعور کا حسین امتزاج ہوتی ہے، شعور اور قوت مل کر ہی علم و عمل کی راہیں ہموار کرتی ہیں۔  جوانی کا زمانہ چونکہ ہر اعتبار سے اپنے اندر پختگی اور اعتدال رکھتا ہے-
ایک دوسرے سے اگے پڑھنے کی دھن نے نوجوانوں کو مقصد وجود سے نا آشنا کردیا ہے۔  قرآن و احادیث کے احکامات کی روشنی میں نوجوانوں کو اس بات کی تعلیم ملتی ہے کہ وہ عقائد و نظریات میں پختگی جبکہ اعمال و معاملات میں اعتدال سے کام لیں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے جے آئ یوتھ  ویمن وسطی پنجاب کے زیراہتمام الحمرا ہال مال روڈ پر یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا -   
انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی  قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اللہ کے حکم کے مطابق دین اسلام کی دعوت دینا شروع کی تو جوان طبقے کو اس طرف بلایا اور نوجوانوں کی ایک بہت بڑی جماعت نے اس پر لبیک کہا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آج کا نوجوان اپنی خداداد صلاحیتوں کا مثبت استعمال کرتے ہوئےدین و ملت کی فلاح و ترقی کی نئ راہیں تلاش کرے -
 آج کا پاکستان نوجوان نسل کو پکار رہا ہے اور منتظر ہے کہ نسل نو اسے ذہنی غلامی سیکولرزم بے مقصدیت غربت بیماری بے روزگاری بین الاقوامی بد دینتی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں-
 مدینے کی مانند حقیقی ریاست بنائیں جہاں عدل امن اور خوشحالی تھی جان مال عزت آبرو کا تحفظ تھا مدینہ وہ سرزمیں جہاں ایک عورت صناء سے حزر تک محفوظ سفر کرتی تھی 
صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے کہا کہ تاریخ شَاہد ہے کہ دین اسلام کے نفاذ میں انبیاء کرام علیہم السلام کے معاون و مددگار ہوں یا دنیا میں تعلیم و تربیت، سائنس و ٹیکنالوجی، سیاست و معیشت کے میدان کے مایہ ناز کردار ہوں , ہر عہد میں نوجوان نسل "بہ مثل علامہ اقبال  بے داغ کردار، کاری ضرب ستاروں پہ کمند ڈالنے والے ہتھیاروں سے لیس, امید صبح نو بن جاتے ہیں.
شعبہ نوجوان حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام ایک موثر بیدار مغز یوتھ کنونشن" کا انعقاد الحمراء آڈیٹوریم لاہور میں کیا گیا 
  جس میں وسطی پنجاب کے تمام اضلاع سے سینکڑوں خواتین نے  شرکت کی-
اس موقع پر مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق تھے 
صدر جے آئ یوتھ ویمن پاکستان کوثر مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ اور بنیاد ہوتے ہیں مسلمان نوجوانوں کو اپنا کردار اسلام کی روشنی میں پالش کرنا چاہیے 
خالد بن ولید اورصلاح الدین ایوبی کی عملی زندگی اور شخصیات بطور نمونہ موجود ہیں کلام اقبال سے زندگی کو نئ جہت پر گامزن ہوئے صراط مستقیم کو اپنائیں قرآن نوجوانوں کا عظیم تررہبر ہے 
دین اسلام کی پاسداری اور پاکستان کے تحفظ کی ذمہ داری نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے-زرافشاں فرحین جے آئ یوتھ ویمن وسطی پنجاب نے مہمانان ذی احتشام کی آمد پر اظہار تشکر پیش کیا علاوہ ازیں اس موقع پر نوجوان خواتین نے 
کوئز شو "میں بھی حصہ لیا اور طالبات کے مابین مقابلہ ویڈیو کلپ میکنگ" بھی مبعقد ہوا - جس میں اول دوئم آنیوالی طالبات کو اعزازات و اسناد بھی تقسیم کی گئیں- کنونشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  پروفیسر بشری صادقہ ،ڈاکٹر حمیرا طارق،ثمینہ سعید اور نازیہ توحید نے بھی خصوصی شرکت کی-