May 6th, 2024 (1445شوال27)

 سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی خواتین سے لبیک یا اقصیٰ مارچ لاہور میں بھرپور شرکت کی اپیل

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 20 اپریل کو امریکی قونصل خانے پر شام 6 بجے لبیک یا اقصیٰ مارچ میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ ہم دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہم اہل غزہ کے مصائب اور اسرائیل کی سفاکیت کو بھولے نہیں ہیں ۔ قبلہ اول کی آزادی اور حفاظت  ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔کل 20 اپریل لاہور کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچے لبیک یا اقصیٰ مارچ میں شریک ہو کر دینی حمیت کا ثبوت دیں گے