July 23rd, 2024 (1446محرم16)

اسلام سنٹر قرآن و حدیث کے فروغ اور جماعت اسلامی کے تحریکی امور کا مرکز بنے گا-ڈاکٹر حمیرا طارق

 سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے بھلوال  میں اسلام سنٹر  کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام سنٹر بھلوال  میں حلقہ خواتین  جماعت اسلامی کا مرکز  اور معاشرے میں  قرآن و حدیث کی تعلیم اور لٹریچر کے فروغ کا ذریعہ بنے گا -
اس موقع پر ڈاکٹر حمیرا طارق نے دعا کی کہ اللہ تعالی  اسلام سنٹر کو دینی تعلیم کا مرکز بنا دے - علاقے کی خواتین کے ایمان میں پختگی اور ان کو اللہ کے دین کے لیے کام کرنے کی رغبت عطا  فرمائیں -
اس موقع پر جماعت اسلامی بھلوال  کی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھیں، انہوں نے تحریکی امور کے فروغ کے لیے جماعت اسلامی کے مرکز اسلام سنٹر  کے دورے پر مسرت کا اظہار کیا -
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان , نائب ناظمہ طیبہ ہاشمی اور ناظمہ سرگودھا مریم جمیلہ بھی موجود تھیں#