July 23rd, 2024 (1446محرم16)

بچے اور نوجوان قوم کا مستقبل اور امت مسلمہ کی روشن امید ہیں - ان کی ذہنی نشوونما اور تعمیر کردار پر خصوصی توجہ درکار ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق

کراچی میں حرم فورم ، اطفال نوجوانوں پر کام کے حوالے سے کراچی کی نگرانات کے ساتھ  خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا -جس میں اطفال اور نوجوانوں کی تعمیر و تربیت کیے حوالے سے خصوصی پلاننگ کا عزم کیا گیا اور کام کو بڑھانے پر زور دیا گیا -نشست کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ  پاکستان کی ستر فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے -بچے اور نوجوان قوم کا مستقبل اور امت مسلمہ کی روشن امید ہیں - ان کی ذہنی نشوونما اور تعمیر کردار پر خصوصی توجہ اور پروگرام تشکیل دینے کی ضرورت ہے -
اج کے نوجوان ہی امت کا سرمایہ اور وطن عزیز  کے مختلف شعبوں کے روشن کردار ہوں گے -نشست میں ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عطیہ نثار ، طیبہ عاطف کے علاوہ تسنیم معظم بھی موجود تھیں -