April 20th, 2024 (1445شوال11)

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی قیادت میں خواتین کا نمائندہ وفد امریکہ روانہ  

ان کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سیکریٹری ثمینہ سعید قائم مقام سیکرٹری جنرل ہوں گی  

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کی قیادت میں نمائندہ خواتین کا وفد امریکا روانہ ہوگیا یے جہاں وہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر UN کانفرنس اور دیگر سیشنز میں شرکت کے علاؤہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی زمہ داران کے ساتھ نشستوں اور پروگرامات میں بھی شرکت کرے گا۔
سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید قائم مقام سیکرٹری جنرل کی زمہ داری ادا کریں گی ۔قائم مقام سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھالیا ہے ۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان  دردانہ صدیقی نے اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی بہترین مدد اور معاملات میں  آسانی کے لئےخصوصی دعا کی -