March 19th, 2024 (1445رمضان9)

فلاح و بہبود

جماعت اسلامی خدمت کے میدان میں 

نصب العین:
اللہ کے بندوں کی بلا تفریق خدمت کے زریعے رضائے الٰہی کا حصول
ہمارا مشن:
یہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشارصرف خواتین پرمشتمل ادارہ ہے جس کا مشن بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہے۔ادارے میں خواتین والینٹرزکی فلاحی سرگرمیاں جو پہلے9 بڑے شہروں تک محدود تھیں۔اب چاروں صوبوں کے 42اضلاع تک پھیل چکی ہیں۔ اس وقت ان کا کام تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، کیمونٹی سینٹرز،کفالت ِیتامیٰ،مواخات (سود سے پاک قرض برائے روزگار) صحت، سماجی خدمات اورآفات سے بچاؤکے عنوانات سے جاری ہے۔
اس ادارے کا network اپنے مشن (خدمتِ انسانیت) کو پورا کرنے  کے لیے بھرپورکام کررہاہے۔آج یہ ادارہ پاکستان میں خدمت خلق کے لیئے ایک نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ ہماراسب سے بڑا سرمایہ ملک بھرمیں پھیلی ہو ئی ہزاروں رضاکارہیں جونیک نیتی سے بے سہارا اورضروتمند خواتین اوربچوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔
2019 میں ہماری خدمات:
٭تعلیمی ضروریات کے لئے 66 ہزار طلبا کی مدد 
٭پاکستان کے 42 اضلاع میں فلاحی سرگرمیاں 
٭آسمانی وزمینی آفات کے موقع پر ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے تحت اہل خیرکے تعاون سے کروڑوں روپے کی امدادکی فراہمی
٭60 کمیونٹی سینٹرزجن میں صحت،تعلیم،قرآن سینٹر،روزگاراسکیم،سماجی خدمات،میڈیکل  کیمپ، فیملی سپورٹ،سستا بازار، جس سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ خواتین وبچے مستفید ہوتے ہیں۔
٭آسان نکاح،جہیز بکس کی فراہمی، صاف پانی کی فراہمی، کنوؤں کی کھدائی 
٭معاشرتی مسائل وآگہی کے حوالے سے 11000 بیداری پروگرام 
٭خواتین کو روگاز کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے11500 خواتین مستفید
٭ ہزاروں یتیم بچوں کی مکمل کفالت
٭ سماجی خدمات،رمضان پیکچ،سرما پیکچ،عیدپیکچ،سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ خواتین و بچے مستفید