October 15th, 2019 (1441صفر15)

صبح اُٹھیے اور دن جیت لیجیے

 

فاطمہ عزیز
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’’اگر آپ نے اپنی صبح کو فتح کرلیا تو آپ نے دن جیت لیا‘‘۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم میں سے کثیر تعداد میں لوگ اپنی صبح کو بے کار کردیتے ہیں زیادہ سو کر، بار بار اپنا الارم بند کرکے، صبح صبح سوشل میڈیا کو چیک کرکے، یہ ساری چیزیں ان کی بقیہ دن پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزرے تو آپ اپنی صبح اچھی بنائیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی اچھی گزرے اور بزنس ترقی کرے تو اپنی صبح کو بہترین بنائیں۔ یہ اس طرح ہوگا کہ آپ صبح صبح اُٹھیں اور صبح کی تازگی کو محسوس کریں۔ ایک اچھے دن کی بنیاد رکھیں۔ اگر آپ ان سات بری عادتوں سے بچ جائیں تو یقین کریں آپ اپنی صبح کو بہترین بنائیں گی اور دن آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔ پھر آپ زندگی کے ہر مشکل مرحلے کو آسانی کے ساتھ حل کرسکیں گے۔
وہ سات بُری عادتیں یہ ہیں۔
-1 صبح دیر تک مت سوئیں۔
-2 اپنی صبح کو رات میں ہی Plan کریں۔
-3 پانی پینا مت بھولیں۔
-4 صبح صبح Social Media سے دور رہیں۔
-5 اپنے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں، دیر نہ لگائیں۔
-6 کھانے کی عادت صحیح کریں، ناشتہ صحیح سے کریں۔
-7 دوسروں کی حوصلہ افزائی کا انتظار نہ کریں۔
آئیے اب ہم ان سات عادتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔
-1 ’’کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ موٹا، سست اور بے وقوف ہو، ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس Plan نہیں ہوتا‘‘۔
ایک اچھی صبح کے لیے رات میں ہی Plan ترتیب دیں، ایک اچھی صبح رات سے ہی شروع ہوجاتی ہے اور بہتر زندگی اور بہترین صبح کے لیے Plan بہت ضروری ہے۔ ہر روز رات میں سوتے وقت 10-15 منٹ اپنی صبح کے معمولات کو ترتیب دیں، Plan بنائیں کہ آپ کو کون سے کام کرنے ہیں، کون سے کام آپ نے سیکھیں دن بھر میں، اس کے علاوہ سب سے اہم کام یہ کہ رات میں آپ یہ سوچیں کہ آپ نے دن بھر میں کون سے تین کام کامیابی کے ساتھ کیے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے آپ کی اچھی صبح کے لیے۔ دوسری اہم بات اپنے گول بنائیں، کام اور مقاصد متعین کریں، کیونکہ وہ زندگی ہی کیا جس میں آپ نے اپنے گول حاصل نہیں کیے، اس سے پھر آپ اپنی فتوحات پر خوش ہوں گے، ایک ایسی لسٹ بنائیں جس میں آپ اپنے سارے کام زندگی کے کسی بھی معاملات سے Related ہوں ۔ ؟؟؟؟ اور آپ وہ Complate کرنا چاہتے ہوں اور اُن کو کیسے Complate کرنا ہے اس کے بارے میں بھی سوچیں تا کہ جب آپ صبح میں اُٹھیں تو آپ کے ذہن میں ایک پلان ہو کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔
-2 صبح اُٹھنے کی عادت ڈالیں:۔
کچھ لوگ بار بار آف کا بٹن اپنے الارم میں دبا دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنے صبح کے کاموں کو Delay کرتے رہتے ہیں اور دیر تک سونے کی عادت ڈال لیتے ہیں۔ آخر کار ان کو اُٹھنا تو پڑتا ہے اور کام بھی کرنے پڑتے ہیں لیکن وہ صبح کا قیمتی وقت کھودیتے ہیں جن سے ان کے کام مکمل نہیں ہوتے اور ان کو غصہ آتا ہے، اس طرح وہ سست اور کاہل ہوجاتے ہیں۔ لیکن جب آپ ایک رات پہلے اپنے سارے کام Plan کرکے رکھیں گے تو آپ کو بستر سے نکلنے میں آسانی ہوگی۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو کون سا کام کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔ جب آپ سورہے ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ کام کررہا ہوتا ہے تو آپ اس کو صحیح کام دے کر سوئیں تا کہ آپ کا دماغ اس مسئلے پر کام کرے جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہر گز ہرگز بھی Butan Snoof نہ دبائیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ زیادہ دیر تک سوئیں تو یاد رکھیں آپ اپنے خوابوں اور خواہشوں کو تباہ کرکے سورہے ہیں۔ آپ اپنے دماغ کو یہ سگنلز دے رہے ہیں کہ آپ کے کام اہم نہیں ہیں، اگر آپ کی بہت بُری عادت ہے کہ آپ اپنے الارم بند کرکے دوبارہ سوجاتے ہیں تو اس کے لیے آپ تین کام کریں۔ ایک تو اپنے فونز سے Sneoge کا آپشن ہی ہٹادیں، دوسرا الارم ایک دفعہ کا سیٹ کریں اور بستر سے دور رکھیں اور تیسرا اگر آپ ایک دفعہ میں نہ اُٹھ پائیں تو کوئی Pealentyلگائیں۔
جب آپ بستر سے اُٹھ جائیں الارم بند کرنے کے لیے تو اپنا بستر ہاتھ کے ہاتھ درست کرلیں تا کہ دوبارہ سونے کی تمنا نہ ہو۔
-3 اب ہم آتے ہیں تیسری بُری عادت کی طرف اور وہ ہے پانی پینا بھول جانا۔ اکثر لوگ صبح اُٹھ کر پانی نہیں پیتے۔ ریسرچ کے مطابق ہمارا دماغ 73% پانی سے بنا ہوا ہے اور ہمارے دماغ کو چلانے کے لیے پانی چاہیے ہوتا ہے۔ اس لیے صبح سویرے Cofe اور چائے کی تمنا نہ کریں بلکہ کم از کم دو گلاس پانی پئیں، نہار منہ پئیں۔
-4 سوشل میڈیا سے دور رہیں اور چوتھی اہم بات کہ ہر طرح کی ایپ اور موبائل فونز پر سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ Facebook، Twiter، Snap Chate، Instagram، یہ ساری ایپس آج کل کی یوتھ کو اپنی طرف کھینچ کر رکھتی ہیں۔ اب آپ چاہے جتنا کہہ لیں کہ Social Media اہم ہے مگر زندگی گزارنے کے لیے کام تو آپ کو ہل کر ہی کرنا ہے۔ اگر آپ صبح کا وقت Social Media میں اٹک گئے تو ایک گھنٹہ وقت کے ضیاع میں کیسے نکل جائے گا یہ آپ کو اندازہ نہیں ہوپائے گا۔
دوسرا نقصان جو Social Media سے آپ کو ہوگا وہ یہ کہ دوسرے لوگوں کے Responce، Email آپ کو زیادہ تر Upset کریں گی، آپ خود سے پوچھیں کہ صبح سویرے email یا naticatein cheak کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہے؟ دوسروں کی کامیابی آپ کو حسد، رشک میں مبتلا کرے گی اور دوسروں کی ناکامی آپ کو مایوسی میں مبتلا کرے گی اور صبح صبح دماغ کو مایوسی اور غلط سوچوں سے بچائیں۔ دماغ مایوسی سوچنے لگا تو دن بھر کے کام کیسے ہوں گے۔ اس لیے اپنے آپ کو Mobile اور Socil Meida سے دور رکھیں بلکہ 30-60 منٹ ورزش کریں، ہلیں چلیں، Wak کریں، Yoga کریں، اس سے آپ دن بھر تازہ دم رہیں گے۔
-5 دیر نہ کریں:۔ یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ مشکل کام سے دور بھاگتا ہے، اس میں دیر کرتا رہتا ہے۔ لیکن آپ خود سوچیں کہ آپ کو اس سے کیا فائدہ ہوا، دیر یا سویر آخر کار کام آپ کو ہی کرنا ہے تو کوشش کریں کہ پہلی فرصت میں ہی آپ کام کرلیں۔ یاد رکھیں صبح کے وقت دماغ سب سے زیادہ اکٹیو ہوتا ہے اس لیے سارے مشکل کام صبح کریں اور ایسے کام کرنے کی عادت ڈالیں جو آپ نہ کرنا چاہتے ہوں اس لیے کہ دماغ صبح کے وقت میں نئے نئے کام کرنے کی طرف مائل ہوتا ہے۔
-6 دوسروں کی طرف سے حوصلہ افزائی کا انتظار نہ کریں۔ ہاں یہ ایک انسان کی فطرت ہے کہ اسے تعریف اور حوصلہ افزائی اچھی لگتی ہے اور ہمارے معاشرے میں ہمارے آس پاس والدین، بہن بھائی، دوستوں کی شکل میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بُرے وقت میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں، لیکن کوشش کریں کہ اپنی حوصلہ افزائی خود کریں۔ جم رون کہتے ہیں ’’حوصلہ افزائی سے آپ کام شروع کرتے ہیں لیکن عادت ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ کام مستقل مزاجی سے کرتے ہیں‘‘۔
اس لیے یہ نہ سوچیں کہ روز آپ کی کوئی نہ کوئی حوصلہ افزائی کرے گا یا آپ کو خود ہی خود حوصلہ افزاء سوچیں آئیں گی بلکہ ایسا نہیں ہوگا آپ اپنی Routine اور عادت ایسی اپنائیں کہ آپ کو حوصلہ اور اُمید ملے۔ مثال کے طور پر باغ میں چہل قدمی کے لیے جائیں، صبح صبح آپ اتنی پُرجوش باغ کی زندگی دیکھیں گے تو آپ کو حوصلہ اور تروتازگی ملے گی، Gym چلے جائیں، قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھیں کہ یہ زندگی اور روح کا سکون ہے۔
-7 اچھا کھانا کھائیں:۔ اپنی کھانے کی عادات کو ٹھیک کریں۔ آپ کا جو کھانے کا دل کررہا ہے وہ یہ بتاتا ہے کہ آپ کیسی زندگی گزارنے کے عادی ہیں۔ اگر آپ Food jank کھارہی ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ سست ہیں اور پورا دن آپ کا سستی میں گزرے گا۔ آپ اچھی غذائیںاور Energetic کھانے کھائیں گے تو اتنی ہی Energy سے آپ دن بھر کام کریں گے۔ اس لیے اچھا کھائیں اور اپنی صبح کو Energitc بنائیں۔
ان سات عادات سے آپ اپنی صبح کو جیت لیں تا کہ آپ کا دن کامیاب ہو۔