March 19th, 2024 (1445رمضان9)

دعوتی شعبہ جات

شعبہٗ تربیتِ حج وعمرہ:

حج وعمرہ مجموعہ عبادات ہےاس فریضےکی ادائیگی کا مقام، طریقہ اورتاریخ اپنے اندرایک عظیم مقصد کے ساتھ روحانیت، وارفتگی ،دیوانگی اورخود سپردگی کے بے مثال مظاہرلیے ہوئے ہے۔ رب کعبہ نے اپنے بندوں کےاندر مناسک کے دوران خودشناسی اورخداشناسی کا احساس پیدا کروایا۔
مگر ہر سال زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود اثرات نظر نہیں آرہے تھے جن سےوہ فوائد سمیٹے جا سکتے جوان مناسک کے ذریعے حاصل ہونے چاہیے تھے شعبہٗ تربیتِ حج وعمرہ کا مقصد تربیت و رہنمائی کے ذریعے وہ روح بیدار کرنا ہے جس سے حضرت ابراہیم ؑ کا سا ایمان پیدا ہوسکے اور زائرین کی عملی زندگی اس بات کی گواہی دے کہـ’’ میری نماز، میرے تمام مراسم عبودیت اور میرا جینا مرنا سب اللہ رب العٰلمین کے لیے ہے‘‘
ایسی ہی فکری و عملی تبدیلیوں کے لیے یہ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ تاکہ مسلمانان ِعالم میں پھر سے یہ شعور پیدا کیا جا سکے کہ وہ ’’ تابہ ابدسعی و تغیر کے ولی ہیں‘‘ ۔ان ہی نکات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس شعبے کے مندرجہ ذیل مقاصد طے کیے گئے۔
1) عازمینِ حج کی تربیت ورہنمائی کے ذریعے ان کے اند حج و عمرے کی روح و مقصد بیدار کرنا۔
2) دین کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے فکری و عملی تبدیلی لانا۔
3)حج کے موقع پر اتحاد امت کی فضا سازگار بنانا۔ 
4)اس شعبہ کے تحت حج ماسٹر ٹرینرز اور مانیٹیرز کی تربیت کے ساتھ ساتھ عازمینِ حج کو مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

شعبہ اطفال:اس شعبہ کےذریعے بچوں کی دینی اوراخلاقی تربیت کرکے ان کی شخصیت کونکھاراجاتا ہے نیزما ؤں کے لئے مدرز ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔۲۰۰۵ میں کراچی،لاہور،اسلام آباد اورراولپنڈی سے بیک وقت اس شعبےکا آغازہوا۔ملک بھرکےشہری ودیہی مقامات پربچوں کیمختلف اکٹیوٹیز کےزریعے مثبت تربیت کے علاوہ ان کے لیئے دلچسپ اوراصلاحی کتب بھی شایع کی جاتی ہیں۔

جے آئی یوتھ (ویمن ونگ):
اس شعبہ کی ذمہ داری میں دورِ حاضر کے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانان میں دعوت کی راہیں ہموار کرنا شامل ہے۔
شعبہ دیہات:
دیہات اور قصبوں کی خواتین میں خواندگی کی شرح میں اضافے کے لیے یہ شعبہ سرگرم عمل ہے۔