June 2nd, 2020 (1441شوال10)

سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کاکراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار ، حادثے کا شکار ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ہم پے در پے آزمائشوں میں گھرے ہوئے ہیں، کبھی وباؤں کی صورت میں تو کبھی آفات و حادثات کی صورت میں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انفرادی و اجتماعی طور پر اپنے رب سے رجوع کریں اور توبہ و استغفار کریں۔