June 2nd, 2020 (1441شوال10)

درادنہ صدیقی و دیگر کاسابق سینیٹر کوثر فردوس اور کوثر پروین سے اظہار تعزیت

نائب ناظمہ صوبہ پنجاب کوثر پروین کے سسر اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے بزرگ رکن شریف بٹ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ علاوہ ازیں سابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس کی خوش دامن کاانتقال ہو گیا ہے۔ نمازجنازہ منگل کو ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی ۔دریں اثنا جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمے داران نے مرحومین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت،مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔