September 23rd, 2019 (1441محرم23)

ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ بلوچستان شبانہ اعجاز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔انا للہ واناالیہ راجعون

ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان شبانہ اعجاز کی رحلت پر قیمہ جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کی دعا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.
اللھم اجرنی فی مصیبتی وخلف لی خیرا منھا ۔ 
اللھم اغفر لھا ورحمھا وعفھا وعف عنھا واکرم نزلھا ووسع مدخلھا وغسلھا بالماء وثلج والبرد اللھم نقھا من الخطایا وابدلھا دار خیرا من دارھا وزوجاخیرا من زوجھا واھلا خیر من اھلھا و ادخلہ الجنتہ واعذہ من عذاب القبر من عذاب النار ۔
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّة فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي۔ 
آمین یا رب العالمین۔
اللہ تعالی ہم سب گواہی دیتے ہیں اپنی زندگی کے آخری لمحات تک ہماری پیاری ساتھی اور بہن شبانہ  اپنے محاذ پر کھڑی تھی ۔اللہ تعالی آپکے راستے میں کی جانے والی اسکی ساری سعی وجہد کو اپنی بارگاہ میں برکتوں کے ساتھ قبول فرمائیے ۔اسکو اپنی بہترین مغفرتوں رحمتوں میں ڈھانپ لیجئے ۔اسکی تمام منزلوں کو آسان فرمائیے ۔اسکےبچوں کی بہترین نگہبانی فرمائیے ۔ہم سب کو پوری تحریک کو اسکے حق میں بہترین صدقہ جاریہ بنائیے ۔پیچھے رہ جانے والے اسکے اہل خانہ اور پیاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صبر کو انکے لئے آسان فرمائیے ۔
ہم سب کو اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے سعادت کی زندگی شہادت کی موت عطا فرمائیے۔
اے پیارے رب ہم سب کو شبانہ بہن اور اپنی دین کی  ساتھیوں کے ساتھ جنت الفردوس میں اکھٹا فرمائیے ۔ہماری پشتیبا ی فرمائیے ،ہماری کوتاہیوں سے صرف نظر کیجئے اور ہم سے راضی ہوجا ئیے 
آمین ثم آمین ۔