March 29th, 2024 (1445رمضان19)

الخدمت(خواتین)کراچی کے زیرنگرانی اورنگی ٹاؤن کی مضافاتی بستی شاہ ولی اللہ نگر میں واقع کمیونٹی سینٹر میں ہنر مند خواتین کےہاتھوں بنائی گئیں مصنعوعات کی نمائش

الخدمت(خواتین)کراچی کے زیرنگرانی اورنگی ٹاؤن کی مضافاتی بستی شاہ ولی اللہ نگر میں واقع کمیونٹی سینٹر میں ہنر مند خواتین کےہاتھوں بنائی گئیں مصنعوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا.

نمائش کا افتتاح صدر الخمت(خواتین) کراچی محترمہ منور اخلاص نے کیا.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کمیونٹی سینٹر میں ہونے والی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں کو سراہااور شرکاء خواتین پر زور دیا کی وہ قران پاک کو سمجھنے اور عمل کرنے کی بھر پور کوشش کریں. تاکہ اسلامی پاکستان,خوشحال پاکستان کی منزل آسان ہو سکے.

نمائش میں اہل علاقہ کی خواتین نے بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کیا .اور اورنگی ٹاؤن میں الخدمت کے تحت ہونے والی کوششوں کو بے حد سراہا.