April 20th, 2024 (1445شوال11)

جماعت اسلامی خواتین کے تحت استقبال رمضان پروگرام منعقد کیا گیا .

جماعت اسلامی خواتین PP-8 واہ کینٹ کے تحت استقبال رمضان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی - محترمہ کوثر پروین نے رمضان کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی انھوں نے ماہ رمضان کی مکمل تیاری کی تلقین کی اور قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے پر توجہ دلائی سحری کے وقت نوافل اور دعائیں کرنے کی خصوصی طورپر تیاری کرنے پر زور دیا اور آخری عشرہ میں گیارہ راتوں میں حسب توفیق نوافل ادا کرنے کی تلقین کی تاکہ شب قدر کو حاصل کیا جا سکے۔پی پی 6 راولپنڈی کے تحت بھی استقبال رمضان کے حوالے سے فیملی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔پروگرام سے قیم جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خصوصی خطاب کیا
خواتین کے پنڈال میں جماعت اسلامی کی خدمات پر ڈاکو مینٹری دکھائی گئی ۔جس کو خواتین نے بہت سراہا۔استقبال رمضان کے حوالے سے ہم اور ہماری محبتیں کے عنوان پر ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے مؤثر گفتگو کی۔۔