January 16th, 2021 (1442جمادى الثانية2)

نو منتخب سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے  سیشن23 -2021 کے لئے مرکزی ٹیم  کا اعلان کر دیا -           

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی دفتر حلقہ خواتین میں منعقد ہوا  - جس میں اراکین مجلس عاملہ کی رائے کی روشنی  میں مرکزی ٹیم کا اعلان کیا گیا - جس کے مطابق ڈپٹی سیکرٹریز میں ناصرہ الیاس عطیہ نثار ,سکینہ شاہد، رعنا فضل،  ڈاکٹر حمیرا طارق , ثمینہ سعید  , عنائت جدون  , آمنہ عثمان , بشری صادقہ شامل ہیں - معتمدہ برائے سیشن 23-2021 تسنیم معظم کو مقرر کیا گیا - سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اس موقع پردعائیہ کلمات میں  کہا کہ اللہ رب العزت  تمام منتخب اراکین انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت اور احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق دے اور ان کی صلاحیتوں اور اوقات میں خصوصی برکت عطا فرمائیں اور ان کی تمام کاوشوں  کو اشاعت دین کے لئے خالص کر دیں  - 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان باصلاحیت ساتھیوں کی موجودگی میں احیائے دین کے کاموں کی انجام دہی میں تقویت ملے گی اور اسلامی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی جدوجہد تیز تر ہو جائے گی.